شرعی کونسل آف انڈیا ،بریلی شریف

سر زمین بریلی شریف: سیدنا ومولانا شیخ الاسلام والمسلین،افقھ الفقھا،مرجع العلماء مجدد اعظم امام احمد رضا خاں قادری برکاتی قدس سرہ العزیز کی ذات با برکات کی وجہ سے "اہل سنت والجماعت"کا مرکز ہے اور کیوں نھ ھو کھ خانوادہ رضا نے اسلام وسنیت کی ترویج و اشاعت ، قوم وملت کی رہنمائ کا فریضھ تقریبا دو سو سال سے انجام دے رہا ہے۔ آج کی برق رفتار دنیا میں حوادث و نوازل پے درپے وقوع پزیر ھو تے جا رہے ہیں جنہیں شرعی گرفت میں لینا کسی ایک، یا دو عالم و فاضل کا کام نہیں رہا جس کے پیش نظر مرکز اہل سنت بریلی شریف نے "ملت اسلامیھ"کو یکجا کر کے نوپید مسائل کو شرعی اتفاقی صورت دینے کےلئے ایک ادارہ قائم فرمایا تاکھ قوم مسلم کی رہنماےئ مرکز سے بدرجھ اتم ھو۔جس ادارہ کا نام شرعی کونسل آف انڈیا ہے۔یھ ادارہ تاج دار مسلک اعلی حضرت فاتح عرب وعجم ،سراج الفقہا، تاج الشر یعھ حضرت علامھ مفتی اختر رضا خاں قادری ازہری مد ظلھ النورانی کی سر پرستی اور شہزادہ تاج الشریعھ حضرت مولانا محمد عسجد رضا خان مدظلھ النورانی کی نظامت اور علمائے اہل سنت کی نگرانی میں چل رہاہے ۔ یھ ادارہ 1424 /2004 میں قائم ہوا جس کے تحت ابتک 21 نو پید موضوعات پر سات سیمینار ہو چکے ہیں ، نیز ان 21/ نو پید عناوین پر طے شدہ فیصلوں کو شائع بھی کیا جا چکا ہے ۔ ان طے شدہ فیصلوں پر شرعی کونسل اراکین فیصل بورڈ کے ساتھ جملھ شرکاء مندوبین کرام کے دسخط ثبت ہیں۔ اس ادارہ کے تحت نوپید مسائل پر علمائے اہل سنت کی تحقیقات عالیھ آپ کے سامنے پیش ہو تے رہے ہیں نیز علمائے اہل سنت کا ان نوپید موضوعات پر شر عی فیصلھ آپ تک پہنچتا رہے گا۔
|  HOME  |